ممبئی،5؍جنوری(آئی این ایس اینڈیا)جب سے شیوسینا نے اورنگ آباد کا نام سمبھا نگر تبدیل کرنے کی بات کی ہے تب سے ریاست میں سیاسی بیانات کی بھرمار ہوگئی ہے۔
شیوسینا نے بی جے پی پر اپنی پارٹی کے ترجمان سامنا سے حملہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن کا طرز عمل ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہیں اس ذمہ داری کو نبھانے کا طریقہ سکھانے کی ضرورت ہے، جس کے بعد بی جے پی نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ ٹھاکرے پر حملہ کیا ہے۔
بی جے پی لیڈرسومائیہ نے کہا ہے کہ آیا وزیراعلیٰ ہندوتوا رویہ پر قائم رہیں گے، چونکہ ان کی مخالفت کئی جگہوں پر شروع ہوئی ہے۔ سومیا نے پوچھا ہے کہ کیا ادھو ٹھاکرے بالاصاحب ٹھاکرے کی باتوں پر قائم رہیں گے یا اپنے اتحادیوں کے دباؤسے پیچھے ہٹیں گے۔ سومائیہ نے ٹویٹر پر اپنا ایک ویڈیوشیئرکرتے ہوئے کہاہے کہ کانگریس کے بعد اب سماج وادی پارٹی یہ بھی کہہ رہی ہے کہ اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر نہیں ہونے دیں گے۔
اب ادھو ٹھاکرے کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان کی پارٹی ہندوکو شہنشاہ مانتی ہے یا شیوسینا کا بھگوا اب شکست کھا گیا ہے۔ اورآپ کازعفرانی نظریہ ہرامیں بدل گیاہے۔